Posts

Showing posts from January, 2023

چنار تلے

Image
  چنار تلے آج میں نے سکول سے چھٹی کی تھی۔ اگرچہ شام سےطبیعت خراب تھی لیکن کچھ افاقہ ہوتے ہی صحن میں اگئی تاکہ کچھ ضروری کام نبٹا سکوں۔ ابھی میں سوچ ہی رہی تھی کہ اچانک شور اور نعروں نے میری توجہ کام سے اپنی طرف مبذول کرائی۔ میں نے غور سے سننے کی کوشش کی۔ کچھ دیر بعد بات سمجھ میں آئی۔ سکول کے بچے نعرے لگا رہے تھے ، "چنار نہیں کٹے  گا "،  "ہمارا سائبان مت چھینو" ، "مہرباں چھاؤں زندہ باد"۔ کچھ دیر آوازیں رُک گئیں۔ پھر مذید بلند آواز میں بچے نعرہ لگانے لگے، ہمارا چنار نہیں کٹےگا، ہماری  آن کو رہنے دو۔۔۔  ایک دو نہ  دو نہ ، دو دونی چار۔۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مٹہ سوات کے کھولنے سے پہلے کا منظر میرے سامنے تھا۔ تناور اور گھنے چنار کے سائے میں اُستاد صاحب کرسی پر بیٹھا طلبہ وطالبات کو پہاڑوں کا ڈرل کراتا۔ گرمی اور بچوں کے ہم آہنگ آوازوں کی وجہ سے نیا آنے والا اُستاد صاحب اکثر اونگنے لگتا کیونکہ پہاڑوں کا پیریڈ  آخری پیریڈ ہوا کرتا تھا جس میں تقریباً  سب بےمجال اور بےدم ہوچکے ہوتے، لیکن خاص سُر میں پہاڑے کبھی باجے کی طرح میٹھے ومدہم اور کبھی...