Posts

Showing posts from April, 2022

ڈاکٹر حبیب احمد (تمغۀِ امتیاز)

Image
                          گوہرِ نایاب ڈھونڈا کریں گے ہم تمہیں فصل بہارمیں اللہ تبارک تعا لٰی نے اس کارخانۀِ قدرت کو رنگا رنگ مظاہرواشیاء  سے سجایا ہے۔ ذندہ مخلوقات کے ساتھ ساتھ بے جان مظاہرِ قدرت کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ساری چیزوں کی حقیقت واہمیت اپنی جگہ مسلّم ہے لیکن انسان ہی وہ نایاب چیز ہے جسکے لیے دنیا بنائی گئی ہے۔ان . میں بعض لوگ ہر دور میں ستاروں کی طرح روشن  اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہوتے ہیں ۔ ا ان درخشاں ستاروں میں  سے ایک ، قطبی ستارہ پاکستان کے مایہ ناز ، شفیق ودردمند اُستاد ، عظیم سائنسداں ، ڈاکٹر حبیب احمد  ( تمغۀِ امتیاز ) ہیں۔ یہ تابناک ستارہ سوات کے ایک خوبصورت اور وسیع و عریض وادی مٹہ میں مولوی محمد سعید کے گھر ، جولائی ۱۹۵۹ میں چمکا اور اسکی روشنی آفاق میں دور دور تک پھیل گئی ۔ ڈاکٹر حبیب احمدکے بارے میں شاید میرے الفاظ ناکافی اور زُبان خام ہو ۔ لیکن کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں لکھنے سے قبل اُنکے والدِ محترم کا مختصر تعارف ضروری ہے۔ ...

برگِ درختاں (نون سعید)

____________________           برگِ درختاں نون سعید انتساب پیارے داجی( والد صاحب) اور ابئی(والدہ صاحبہ) کے نام جن کی محنت اور دعاؤں نے ناچیز کو بولنے، لکھنے او رپڑھنے   کا سلیقہ سکھایا۔ اللہ رب العزت اُن کو عرشِ . مُعلٰی کے سائے میں رکھے۔آمین پیش لفظ   میری پستی بھی بلندی کی طلب رکھتی ہے اے خداﷻمجھ کو مہیا کوئی زینہ کر دے نون سعید نون سعید(قلمی نام) اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بعد اُردو سے پیاراورعقیدت نے مجھے اپنی مادری زبان پشتوکی بجائے اردو میں لکھنے کی جسارت بخشی۔ اردواہ لِ زباں سےخامیوں اور . کمزوریوں کے لیے معذرت خواہ ہوں۔